روم (سپورٹس ڈیسک) بربورا سٹرائیکووا اور اینڈریا ہلاوا کووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں بربورا سٹرائیکووا اور اینڈریا ہلاواکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے چین کی یانگ اور انکی تائیوان کی جوڑی دار چن ہائو چنگ کو زیر کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔