روم( سپورٹس ڈیسک) اٹالین اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی ریبریکووا کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، کایا کنیپی نے روساٹیلو کو ہرا کر ایونٹ س باہر کر دیا، جاپانی کھلاڑی نائومی اوساکا بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہیں، انہوں نے وکٹوریہ آزارینکا کو شکست فاش سے دوچار کیا، بلجیم کی الیسن وان نے آسٹریلوی کھلاڑی سمانتھا سٹوسر کو زیر کر کے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔چین کی شوئی زانگ نے رومانیہ کی میہائلا کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر ہرا کر پہلی رکاوٹ عبور کی۔