گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر راجہ رفعت مختار نے کہا ہے کہ مثبت سوچ، نظم و ضبط اور اتحاد و اتفاق کسی بھی ادارے یا ملک کی ترقی اور خوشحالی میں بنیاد ی کردار ادا کرتے ہیں ۔ جذبے جواں ہو ں تومنزل کا حصول آسان ہو جاتا ہے ۔ان جذبوں کو پروان چڑھانے کے لیے ان تھک محنت کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے زیر اہتمام قائم ڈائیلاسزسنٹر میں زیر علاج مریضوں کی عیادت اور عید گفٹ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر انجمن شیخ محمد نسیم ،ایڈمنسٹریٹر سید امیر حیدر کرمانی،فنانس سیکرٹری شیخ طارق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر جمشید بشیر ، ڈاکٹر آصف جاوید،ممبران محفوظ الرحمن ،سردار طارق ، ڈی ایس پی سیٹلائیٹ ٹاؤن زکریا یوسف،پولیس ترجمان عامر وسیم و دیگر ممبران انجمن بھی موجود تھے ۔