ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ ایکشن ہیرو اندر کمار کی مرنے سے پہلے خودکشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بالی ووڈ میں 1996 میں مشہور فلم ’معصوم‘ سے ڈیبیو کرنے والے اداکار اندر کمار کا شمار 90 کی دہائی کے مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے ، اندر کمار دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے تاہم مرنے سے پہلے انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اندر کمار کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو نے اْن کی موت پر کئی سوال کھڑے کر دیئے کیوں کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اندر ہاتھ میں شراب کی بوتل اْٹھائے اپنی ناکامی کا شکوہ کرتے ہوئے رو رہے ہیں اور ویڈیو میں یہ بھی کہ رہے ہیں اداکار بننے آیا تھا لیکن کامیابی کے بعد میری عیاشیوں نے مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا۔ مداحوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھ دیکھ کر کچھ سیکھ سکتے ہو تو سیکھ لو۔