ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس کا غیر قانونی طور پر سلنڈروں کی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،ایک ملزم گرفتار کرلیا ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد نے ٹبہ نور پورہ فوجی چوک روڈ پر چھاپہ مار کر عمر فاروق نامی شخص کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے پر گرفتار کرلیا ۔پولیس نے سلنڈوں ،ری فلنگ لیڈ اور ترازو کو قبضے میں لیکر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔