ماسکو(این این آئی) اسرائیل نے الاقصیٰ مسجد کے قریب تاریخی قبرستان کا ایک حصہ منہدم کردیاہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق باب الرحمت قبرستان میں دو صحابہ کرام عبیدہ ابن ا لصمیت اور شداد ابن الصمیت کی قبریں بھی موجود ہیں۔ مسجد الاقصیٰ کے قریب تاریخی قبرستان میں فلسطینی ایک ہزار سال سے انتقال کرنے یا شہید ہونے والے پیاروں کو دفنا تے ہیں ۔ روسی میڈیا کے مطابق اسرائیل اس تاریخی قبرستان کے چالیس فیصد حصے پر نیشنل پارک بنانا چاہتا ہے ۔