جوہانسبرگ (این این آئی)جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ کی انتظامیہ نے کونسل کی ایک سرکردہ خاتون رکن کی جانب سے کھل کر اسرائیل کی حمایت پر سخت ایکشن لیا ہے اور اس کی بلدیاتی کونسل کی رکنیت معطل کردی ہے ۔ جوہانسبرگ بلدیاتی کونسل کی رکن مفوفالاٹزی نے ایک بیان میں اسرائیل کی حمایت کی اور جوہانسبرگ کو اسرائیل کا دوست شہر قرار دیا تھا۔مفوفا لاٹزی کے بیان پر شہر کے میئر نے کارروائی کرتے ہوئے اسکی رکنیت معطل کردی ۔