لندن (صباح نیوز)رہنما کنزرویٹو پارٹی اور سابق برطانوی وزیرسعیدہ وارثی اپنی جماعت میں موجود اسلام مخالف عناصر پر پھٹ پڑیں۔ انہوںنے کہا کہ پارٹی قیادت انتخابات جیتنے کیلئے جماعت میں موجود اسلام مخالف عناصر کو جان بوجھ کر نظرانداز کررہی ہے ۔برطانوی اخبار کو انٹرویو میں سعیدہ وارثی نے کہا کہ پارٹی میں موجود مسلم ارکان خوف کے باعث اسلام مخالف عناصر کے خلاف نہیں بول سکتے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سینئرپارٹی ارکان عقیدے کے باعث مجھ سے ابھی امتیازی سلوک کرتے ہیں جبکہ پارٹی میں اسلام مخالف جذبات اوپر سے نیچے ہر درجے پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اسلام مخالف جذبات نہیں رکھتیں لیکن وہ ایسے لوگوں کو نظرانداز کررہی ہیں۔