روم (سپورٹس ڈیسک) سیمونا ہالپ، جوہانا کونتا اور کیرولین گارشیا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔ کیرولینا پلسکووا اور سوتیلانا کزنٹسوا شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ سیمونا ہالپ نے جاپانی کھلاڑی نائومی اوساکا کو 6-1 اور 6-0 سے ،جوہانا کونتا نے تائیوان کی کھلاڑی سیو وائی ،کیرولین گارشیا نے ٹیمیا ببوس کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا ۔ سیکاری نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو سخت مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، کونتا ویت نے سوتیلانا کزنٹسوا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔