واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکی ریاست مسی سپی میں دریا میں بو تلیں پھینکنے سے منع کرنے پر 20سالہ لڑکی نے چند روز پہلے دماغ کی سر جری سے صحت یاب ہو نے والے 46 سالہ شخص کو قتل کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق دریا ئے پرل کے مغر بی ساحل پر کچھ لوگ تفر یح کیلئے آ ئے تھے جن میں چند روز پہلے دماغ کی رسولی کا آ پر یشن کروانے و الا 46سالہ جیفری ہا ول بھی شامل تھا ۔ اسی دوران ان میں سے 2گر وپوں نے دریا میں خالی بو تلیں پھینکنا شروع کر دیں جن میں 20سالہ لوزینیا بھی شامل تھی ۔ جیفر ی نے ایسا کرنے سے منع کیا تو جھگڑا ہو گیا اور لو زینیا نے مشتعل ہو کر اس پر حملہ کر دیا ۔اور اس کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا یا جس سے مو قع پر ہی دم توڑ گیا ۔ اس واقعہ میں لو ز ینیا کے 4ساتھیوں کو بھی گر فتار کیا گیا ہے ۔ جیفر ی کی موت سر میں اس مقام پر لگنے والی چوٹ کے باعث ہوئی جہا ں اسکا آ پر یشن کیا گیا تھا۔