کابل(آئی این پی)سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان پر جنگ مسلط کی گئی ، اس تنازع کے فریقین امریکہ اور پاکستان کو کسی ڈیل پر پہنچنا ہو گا ۔افغانستان میں امن کیلئے پر امید ہوں، پاکستان کی پشتون تحفظ موومنٹ خطے میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر بون میں گلوبل میڈیا فورم کے ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان پر دبا ئونہیں ڈال رہی کہ وہ مذہب پسندجنگجوئوں کی مبینہ حمایت ترک کر دے ۔ افغان طالبان کا عارضی فائر بندی کا اعلان اہم ہے اور یہ مستقل پیشرفت ہو سکتی ہے ۔تاہم مستقل حل کیلئے بہت سی رکاوٹیں عبور کرنا باقی ہیں۔ جرمنی اوردیگر مغربی ممالک کوبھی افغان جنگ میں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا چاہئے ۔ طالبان بطور افغان اپنے ملک افغانستان میں امن چاہتے ہیں، انہیں مذاکرات کی میز پر دوبارہ لایا جا سکتا ہے ۔