واشنگٹن (این این آئی) پانامہ کے سابق صدر ریکارڈو مارٹینیلی کو امریکہ نے ان کے ملک واپس بھیجنے فیصلہ کر لیا ہے ، وہ جاسوسی کے الزام میں امریکہ کی ایک جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق سابق صدر مارٹینیلی کے وکیل نے تصدیق کی ہے لیکن کوئی تفصیل نہیں دی، اس سے پہلے پاناما کے صدر یواں کارلوس ورلا کا کہنا تھا محکمہ خارجہ نے مارٹینیلی کو ان کے حوالے کرنے کی درخواست مان لی ہے ۔مارٹینیلی 2015میں اقتدار کے خاتمے پر امریکہ چلے گئے تھے جہاں انہیں جاسوسی کے الزام میں گزشتہ برس جون میں گرفتار کیا گیا تھا، ان پر2009 سے 2014 تک اپنے دور صدارت میں سرکاری فنڈ استعمال کر کے حزب اختلاف کے ایک سو پچاس رہنماؤں کی جاسوسی کا الزام تھا۔