لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج لندن میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دے اینڈ نائٹ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 16 جون کو کارڈف میں کھیلا جائیگا، سیریز کا تیسرا میچ 19 جون کو نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، سیریز کا چوتھا میچ 21 جون کو چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 24 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔