پیرس (سپورٹس ڈیسک) فرانسیسی کھلاڑی جوویلفریڈ تسونگا فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن سے دستبردار ہو گئے ۔ تسونگا نے گزشتہ ماہ اپریل میں گھٹنے کی سرجری کرائی تھی اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فرنچ اوپن سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کی لیکن بدقسمتی سے کامیاب نہ ہوا اسلئے اب میں ایونٹ میں حصہ نہیں لوں گا، بلاشبہ یہ ایک بری خبر ہے لیکن میں جلد دوبارہ کورٹس کا رخ کروں گا۔ تسونگا کو 2013ء اور 2015ء میں فرنچ اوپن سیمی فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے ۔