ٹوکیو (اے پی پی) ایشیائی مارکیٹ میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ اس کا ذخیرہ زیادہ ہوجآنا ہے ۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج(ٹوکام) میں خام ربڑ کے اکتوبر کے لیے سودے 1.1 ین کمی کے ساتھ 192.3 ین فی کلوگرام طے پائے ۔ شنگھائی کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 80 یوان کمی کے ساتھ 11600 یوان فی ٹن طے پائے ۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج (سیکام) میں خام ربڑ کے جون کے لیے سپلائی کے سودے ایک سینٹ کمی کے ساتھ 141.2 سینٹ فی کلوگرام طے پائے ۔