پورٹ آف سپین (سپورٹس ڈیسک)سری لنکن ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے ، میتھیوز ذاتی وجوہات اور لاہیرو گاماگے فٹنس مسائل کے باعث آخری ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ، دانشکا گوناتھلیکا اور ڈاسن شناکا کو متبادل کے طور پر سکواڈ میں طلب کر لیا گیا۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہو گا۔ سری لنکن ٹیم مینجمنٹ کے مطابق میتھیوز ذاتی وجوہات کی بناء پر واپس وطن لوٹ گئے ہیں جبکہ لاہیرو گاماگے جو کہ پہلے ٹیسٹ کے آخری روز انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ بھی سیریز کے بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے ، ہم نے متبادل کے طور پر دانشکا گوناتھلیکا اور ڈاسن شناکا کو ویسٹ انڈیز میں طلب کیا ہے تاہم ہمارے پاس دھنن جایا ڈی سلوا، مہیلا اوداوتے ، کاسن راجیتھا اور آسیتھا فرننڈو کا آپشن بھی موجود ہے ، پلیئنگ الیون کا فیصلہ مشاورت کے بعد کریں گے ۔