ملتان(سٹاف رپورٹر) حامد سعید کاظمی کو منانے آئے آصف زرداری کو ملتان سے مایوس لوٹنا پڑا حامد سعید کاظمی نے آصف زرداری کی آفر ٹھکرادی ، حامد سعید کاظمی نے این اے 175رحیم یارخان سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق زرداری گزشتہ روز مختصر دورے پر ملتان پہنچے جہاں پر انہوں نے حامد سعید کاظمی سے ملاقات کی اور انہیں آبائی حلقہ این اے 175کی بجائے این اے 176سے الیکشن لڑنے کی دعوت دی جبکہ حامد سعید کاظمی نے ان کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا اور آصف علی زرداری کو بتایا کہ وہ این اے 175سے الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ حلقہ ان کے لئے موزوں ہے جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑلیں،بتایا جاتا ہے کہ مخدوم احمد محمود این اے 175سے خواجہ غلام رسول کو ٹکٹ دینا چاہتے ہیں، حامد سعید کاظمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حلقہ این اے 175سے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لوں گا ،زرداری صاحب میرے گھر آئے جس پر شکر گزار ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی میں جس طرح ٹکٹ تقسیم کئے جارہے ہیں درست نہیں پیپلز پارٹی کا مستقبل ٹھیک نہیں دیکھ رہا۔