لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )عام انتخابات 2018 کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مسلم لیگ ن نے اپنا امیدوار میدان میں اتار دیاہے ،یہاں سے شیخ رشید کا چودھری تنویر کے صاحبزادے مقابلہ کرینگے ۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 62 سے ن لیگ نے بیرسٹر چودھری دانیال کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ چودھری دانیال کے چھوٹے بھائی چودھری اسامہ کوبھی پی پی 14 راولپنڈی کاٹکٹ مل گیا ہے ۔