کراچی (کامرس رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد گزشتہ روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 55پیسے کا مزید اضافہ ہوگیا ۔فار یکس ایسوسی ایشن آف کے مطابق گزشتہ روزڈالر کی قیمت خرید 119.75روپے سے بڑھ کر120.30روپے اورقیمت فروخت119.85روپے سے بڑھ کر120.40روپے ہوگئی اس طرح گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 55پیسے کا اضافہ ہوا اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 20پیسے بڑھ گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید121.00روپے سے بڑھ کر121.20روپے اور قیمت فروخت121.50روپے سے بڑھ کر121.70روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں گزشتہ روزیوروکی قیمت خرید140.50روپے اور قیمت فروخت142.50روپے مستحکم رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں70پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید160.50روپے سے گھٹ کر159.80روپے اور قیمت فروخت162.50روپے سے گھٹ کر161.80روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید31.70روپے اورقیمت فروخت32.10روپے پرمستحکم جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.60روپے اور قیمت فروخت33.00روپے برقرار رہی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید18.50روپے اور قیمت فروخت19.50روپے پرمستحکم رہی۔