نیویارک (آئی این پی) برطانوی شاہی خاندان کی امریکی بہومیگھن کے والد شادی میں شرکت نہیں کریں گے ۔میگھن کے والد تھامس کو دل کی سرجری کی ضرورت ہے جو آ ج کی جا ئیگی ۔میگھن کے عروسی جوڑے پر تین سے چار لاکھ پائونڈز،تقریبات اورسیکورٹی پر3 کروڑ 20 لاکھ پاونڈز خرچ ہوں گے ۔ امریکی اداکارہ میگھن مارکل ٹھیک دو دن بعد شاہی خاندان کی بہو بن جائیں گی، مگر وہ یہ شادی وہ اپنے والد کی غیر موجودگی میں کریں گی۔امریکی اداکارہ میگھن مارکل شاہی خاندان کے دوسرے چشم و چراغ شہزادہ ہیری سے 19 مئی کو شادی کریں گی۔شادی کا آغاز رات بارہ بجے ونڈسر سینٹ جارج چیپل میں ہو گا جس کے بعدایک بجے شاہی جوڑا عوام کے دیدار کیلئے بگھی میں دو میل کا سفر کرے گا ۔ میگھن کے والد تھامس مارکل کو ایک ہفتہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا ۔شادی کا آغاز رات بارہ بجے ونڈسر سینٹ جارج چیپل میں ہو گا جس کے بعدایک بجے شاہی جوڑا عوام کے دیدار کے لیے بگھی میں دو میل کا سفر کرے گا۔