بنوں (نمائندہ92نیوز)کوہاٹ چونگی میں پولیس موبائل وین کو دھماکے سے اُڑادیا گیا، ایک پولیس اہلکار شہیدجبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت6 افراد زخمی ہو گئے ، کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی، تھانہ صدر کی حدود میں واقعہ جنرل بس سٹینڈ کوہاٹ چونگی کے قریب بارودی مواد جو موٹر سائیکل میں نصب تھا جیسے ہی ہوید پولیس کی تفتیشی موبائل وین وہاں پہنچی تو زور دار دھماکہ ہو گیا، دھماکے سے پولیس موبائل وین تباہ ہو گئی جبکہ قریب مزید چار گاڑیوں اور دو موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دو ر دور تک آواز سنی گئی دھماکے میں پولیس کانسٹیبل صفت اﷲ ولد سادات اﷲ سکنہ نورنگ جانی خیل شہید جبکہ ڈرائیور پولیس کانسٹیبل صفدر خان ولد اکبر علی خان سکنہ میراخیل،کانسٹیبل بصیر اﷲ جان ولد میر کلام سکنہ شہباز ککی،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر شیردراز خان ولد محمود خان سکنہ سرکی خیل ،عبدالسلام ولد محمد علی جان سکنہ کوٹکہ ضابطہ خان، لیڈی ٹیچر مہرتاجہ زوجہ رسول زمان ساکنہ سید آباد بازار احمد خان اورچنگ چی رکشہ ڈرائیور شہنشاہ ولدغازی مرجان شاہ سکنہ مندوری کتال شاہ زخمی ہوگئے جنکو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کردیا گیا،واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔