حیدر آباد(آئی این پی)بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار کرنے پرہندو شر پسندوں نے مولانا اظہر کو زدکوب کر کے لہو لہان کر دیا، مولانا کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا،20نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔جھاڑ کھنڈ میں جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار کرنے پر شرپسندوں نے ضلع رانچی میں تشدد کر کے مولانا اظہر الاسلام کو خون سے لت پت کر دیا جو ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ اگرچہ ان کی صحت مستحکم بتائی گئی ہے لیکن زخموں کے مندمل ہونے میں ابھی کافی وقت لگ سکتا ہے ۔ مولانا اظہر الاسلام اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نماز تراویح پڑھا کر گھر واپس لوٹ رہے تھے ۔ شرپسندوں نے مولانا کو نہ صرف گھیر لیا بلکہ انہیں جے شری رام کا نعرہ لگانے کیلئے دبا ڈالا اور انہیں گالیاں بھی دیں۔