اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے 10ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم آئی) کی بڑھوتری میں 5.76فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل 2018ء تک ملک میں بڑی صنعتوں کی بڑھوتی کا انڈکس کوانٹم انڈکس نمبرز (کیو آئی ایم) 149.39پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.76پوائنٹ زیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کوانٹم انڈکس نمبر 141.25پوائنٹ ریکارڈ کیا گیاتھا۔