واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے ایک بار پھر پاک بھارت مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک اپنے مسائل براہ راست مذاکرات سے حل کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا دونوں ممالک تمام مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے سے براہ راست بات چیت کریں۔ امریکہ ان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے ۔امریکی ترجمان سے پاک بھارت تجارت کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا تاہم انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔