اسلام آباد،برسلز،برازیلیا(سپیشل رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)پاکستان نے باقاعدہ طور پر کورونا سے بچائوکیلئے ویکسین کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت صحت کو کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز اورپرائیویٹ سیکٹر کی مشاورت سے تجاویز تیار کرکے فوری طور پر ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔وزیراعظم آفس کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں امریکہ سے خط و کتابت کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی پاکستان میں تیاری میں امریکہ نے تعاون پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ امریکو کورونا ویکسین پہلے اپنے شہریوں اور پھر اتحادیوں کو دے گا۔ امریکہ نے ویکسین تیاری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ادھریوروپی یونین نے کہا کہ اس کی جانب سے کورونا وائرس ویکسین کے حصول کیلئے چھٹے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے ، اس بار امریکی فرم موڈرنا کی تیار کردہ ویکسین کی 160 ملین خوراکیں خریدی جائینگی۔علاوہ ازیں برازیل نے روس کی کورونا ویکسین سپوتنک وی کی خریداری سے متعلق معاہدے پر دستخط کیلئے پیشرفت شروع کر دی ہے ۔