لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علمائپاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لوٹا کریسی کی سرپرستی کررہی ہے ۔ کرایہ کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے والی جماعت تبدیلی نہیں لاسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قو م اسلامی انقلاب کیلئے ایم ایم اے کا ساتھ دے ۔ متحدہ مجلس عمل پاکستان کی دینی جماعتوں کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے ۔ الیکشن 2018میں دین بیزار سیکولر طاقتوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے اور بڑے بڑے برج الٹا دیں گے ۔ تحریک انصاف نے 80فیصد پرانے اور 20فیصد شک والے مستریوں کو ووٹ دیئے ہیں۔ تحریک انصاف صرف اقتدار میں آنے کے لیے لوٹوں کو ٹکٹ دے رہی ہے ۔ پاکستان کے حصے کے پانی کو بھارت سے آزاد کرانے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کے دشمن پاکستان کے خلاف متحد ہو چکے ہیں۔ پاکستان اس وقت سنگین آبی و معاشی مشکلات سے دوچار ہے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ ملنا افسوسناک ہے ۔ نگران حکومتوں نے جانبداری دکھائی تو شدید مزاحمت کریں گے ۔ ایم ایم اے کے امیدواروں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔