لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید نے پی سی بی کے تمام الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلے باز ناصر جمشید سپاٹ فکسنگ سے متعلق 18 مئی تک تمام الزامات کے جواب جمع کرا دیں گے اور پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت بھی اسی روز مقرر ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید وکیل کے توسط سے جواب جمع کرائیں گے اور پی سی بی کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کے خلاف کیس لڑیں گے ۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی ہے ۔