حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد عزیز اﷲ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان اکرم تارڑنے مجسٹریٹ کلاس ون امتیاز باجوہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا ۔سنیئر جیل سپر نٹنڈنٹ محمد یعقوب جوڑا اور دیگر جیل افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث گیارہ قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات دئیے ۔اس موقع پر انہوں نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے خواتین قیدیوں اور ان کے کم سن بچوں کے لئے بھجوائے جانے والے تحائف اور دیگر اشیاء تقسیم کیں۔جیل سپرنٹنڈنٹ محمد یعقوب جوڑا کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود اور عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کا یہ اقدام لائق تحسین ہے ۔