فیصل آباد /شور کوٹ/ہیڈمرالہ/قلعہ دیدار سنگھ/ پشاور(نمائندگان 92 نیوز ،نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) حالات سے دلبرداشتہ 2 خواتین سمیت5 افراد نے خودکشی کر لی ،تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے نواحی چک ر ب باؤ والا کے رہائشی لیاقت کی 22 سالہ مطلقہ بیٹی نے گذشتہ روز گھریلو جھگڑے کے بعد خود کو کمرے میں بند کرکے گلے میں پھندا ڈا ل کرجبکہ شورکوٹ کے نواحی علاقہ موضع بھنگو کی رہائشی تین بچوں ماں عاصمہ زوجہ غلام اکبر نے گزشتہ شب گھر یلوجھگڑ ے سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیا ں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔علاوہ ازیں گھریلو حالات سے تنگ تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ مچھرالہ کے 50 سالہ منگے خاں نے نہراپرچناب میں چھلانگ لگاکر،قلعہ دیدار سنگھ کے محلہ عباس پورہ کے رہائشی 28 سالہ وقاص نے گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل کر جبکہ پشاور کے علاقہ ریگی میں 35 سالہ شخص نے اولاد نہ ہونے کے باعث دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار کرخودکشی کر لی۔متوفی کے بھائی اعجاز علی ہاشم نے پولیس کو بتایا کہ متوفی محمد علی کی سات سال قبل شادی ہوئی تھی مگر کوئی اولاد نہیں تھی جس سے وہ دلبرداشتہ رہتا تھا۔