حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)غیرقانونی ٹاؤن مالک سمیت اٹھارہ افراد پربجلی چوری کامقدمہ درج کرلیا گیا ،عالم شیر جٹ نے واپڈاکی مین کیبل سے درجنوں گھروں کو ڈائریکٹ بجلی فراہم کررکھی تھی ۔تفصیل کے مطابق عالم شیر جٹ نامی شخص نے گلشن فرید ٹاؤن بناکر واپڈاکی مین کیبل سے ڈائریکٹ سپلائی لیکر سترہ سے زائد گھروں کو بجلی فراہم کی ہوئی تھی ۔ اس نے لیسکو کے مقامی ذمہ داران سے باقاعدہ سازبازکرکے عرصہ دراز سے ا س دھندے کو جاری رکھے ہوئے تھاجسکی اطلاع ایس ای لیسکو سرکل فورتھ الٰہ یار خاں کو ہوئی جن کے خصوصی احکامات پر ڈپٹی منیجر آپریشن لیسکوحجر ہ ڈویژن کی سپیشل انسپکشن ٹیم جسکی نگرانی نعیم اﷲ رائیکوال میٹر انسپکٹرنے کی اچانک چھاپہ مارکرمتبادل چوری بجلی کا چالومنصوبہ پکڑ لیالیسکوحکام کے مطا بق ملزمان عالم شیر جٹ ،ریاض احمد ڈوگر ،نواب احمد ڈوگر ودیگر پندرہ کس نامعلوم افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جنہوں نے محکمہ کو لاکھوں کانقصان پہنچایاجس پرانکے خلاف تھانہ حجر ہ شاہ مقیم میں مقدمہ درج کرکیاگیا۔