لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹر ز نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام حکمائکے کالجزکی انسپیکشن کے لئے کمیشن قائم کیا جائے ۔ینگ ڈاکٹر ز کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر عمران شاہ اور ڈاکٹر یونس منیر کا کہنا ہے کہ گلی گلی میں حکمت کے نام پر جعل ساز ادویات تیار کر کے سادہ لوح لوگوں کو بیچ رہے ہیں اورامراض مخصوصہ کے نام پر ادویات کھلا کر لوگوں کے گردے فیل کر رہے ہیں ۔تمام ادویا ت کا ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا جائے اور حکومت ایسے لوگوں کے خلاف بھر پور ایکشن لے ۔وفاقی حکومت جعلی حکیموں کا نوٹس لے ۔پاکستان حکمت کونسل کی تنظیم نو کی جائے ۔