اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 8.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور جولائی تا اپریل کے دوران برآمدات کا حجم 4.3 ارب ڈالر تک کم ہوگیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018ء کے دوران شعبہ کی برآمدات میں 17.3فیصد کا اضافہ ہونے سے برآمدات کا حجم 451.2ملین ڈالر رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 8فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ جولائی تا اپریل کے دوران خدمات کے شعبہ کی درآمدات 6.29 فیصد کے اضافہ سے 8.5 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔