بیونس آئرس( سپورٹس ڈیسک )ارجنٹائن کی جیل میں قیدیوں نے حکام پر کیبل ٹی وی نظام کی مرمت کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کی خاطر بھوک ہڑتال شروع کردی ہے ،تاکہ وہ عالمی کپ دیکھ سکیں۔بیونس آئرس سے تقریباً1300کلومیٹر(800میل) دور جنوب میں واقع پوئرٹو میڈرین جیل کے 9قیدیوں کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیبل ٹیلی ویژن آزادی سے محروم ہر شخص کا ضروری حق ہے ۔یہ نظام تین روز سے کام نہیں کررہا اور ہم نے مسئلے کا حل تک کوئی بھی خوراک لینے سے انکار کا فیصلہ کیا ہے ،یہ بات قیدیوں نے کی ہے ۔