ممبئی(شوبز ڈیسک ) نامور بالی ووڈ اداکار اور سنجے دت کے ساتھی اداکار ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کبھی بھی سنجے دت نہیں بن سکتے ۔سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’’سنجو‘‘ابھی ریلیز بھی نہیں ہوئی اور ہر طرف اسی فلم کے چرچے جاری ہیں، کوئی فلم میں رنبیر کپور کی اداکاری کی تعریف کررہاہے تو کسی کو رنبیر کو سنجے دت کا کردارادا کرنے پر اعتراض ہے ۔ حال ہی میں فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘میں سنجے دت کے ساتھی اداکار ارشد وارثی(سرکٹ)نے کہا ہے کہ فلم ’’سنجو‘‘میں اداکار رنبیر کپور اچھے لگ رہے ہیں لیکن کسی اور کی طرح بولنا، کسی اورکی طرح بننا ایک الگ بات ہے ۔