کیف (نیٹ نیوز ،اے پی پی) روس اور یوکرائن نے طویل عرصے سے تعطل کے شکار امن عمل کے دوبارہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے ۔ برلن کی میزبانی میں ان ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مشرقی یوکرائن کے تنازعے کے حل کے لئے نئی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاروف نے اس اجلاس کے بعد کہا کہ ماسکو اور کیف میں ملکی حکومتیں قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک روڈ میپ پر مذاکرات کریں گی۔ دوسری جانب جرمنی اور فرانس نے اس پیش رفت کا محتاط انداز میں خیرمقدم کیا ہے ۔