اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان اور نیپال نے دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافے پراتفاق کیا ہے ۔وزیر دفاع خرم دستگی سے نیپالی آرمی چیف جنرل راجندرا چتری نے ملاقات کی۔وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ وزارت دفاع میں ہونے والی ملاقات میں دفاع اور دیگر شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیردفاع نے کہا کہ دیرپا قیام امن و استحکام کیلئے علاقائی تعاون ناگزیر ہے ،خودمختار ریاستوں کے مابین تعلقات باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ہونے چاہیں، نیپال پاکستان میں دستیاب جدید تربیتی سہولیات سے استفادہ کر سکتا ہے ، باہمی سطح پر ادارہ جاتی دفاعی تعاون فریم ورک مرتب کر سکتے ہیں۔اس موقع پرنیپالی آرمی چیف نے کہا کہ نیپال کاپاکستان کیساتھ دفاعی تعاون میں اضافہ اہمیت کا حامل ہے ۔