لاہور( خبرنگارخصوصی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن شاہد رضا نے کہا ہے کہ ریفنڈز کلیم روکنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ، تاجر اور صنعت کار پہلے ہی پریشان ہیں،ملک کی معاشی حالت پہلے ہی بہتر نہیں ہے ، اس لئے ریفنڈز کلیم کی فوری ادائیگی کی جائے ، جب تک صنعت کاروں کے مسائل حل نہیں ہوں گے ملک ترقی نہیں کرے گا ، صنعتی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ تاجروں کی مشکلات حل کی جائیں، رینفڈز کلیم کی ادائیگی مشکل نہیں ہے اگر اس معاملہ کو سنجیدہ لیا جائے تو یہ کلیم ادا ہوسکتے ہیں ،ہروز ریفنڈز کلیم ادا کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے ، اس اعلان پر عمل بھی کیا جائے ، انہوں نے کہاکہ اگر تاجروں اور صنعت کاروں کی مشکلات حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے تو ملک کا معاشی بحران سنگین ہوگا اور یہاں معاشی تواز ن خوفناک حدتک خراب ہوجائے گا ،ترقی کے لئے تعلیی نصاب کو جدید انداز میں مرتب کرنا چاہیے ۔