ملتان(واثق رؤف) پاکستان ریلوے نے 30سال بعدایک بارپھر20مسافربوگیوں پرمشتمل ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیاہے ، پہلی بار چارہزارہارس پاور کے 55ریلوے انجنوں کواستعمال کیاجائے گا ،ان انجنوں کے استعمال میں آنے کے بعد15سے 16بوگیوں والی مسافرٹرینوں کی بوگیوں کی تعدادبڑھاکر 20کردی جائے گی ،22ارب روپے سے زائدمالیت سے امریکہ سے خریدے گئے ان انجنوں کوایک سال سے یوسف والاکول سپیشل اورفریٹ ٹرینوں کیلئے استعمال کیاجارہاہے ۔تاہم اب موسم گرما میں مسافرٹرینوں کی بوگیوں کی تعداد 20 کرکے چارہزارہارس پاور کے انجنوں کے ذریعے چلایاجائے گا جس سے مسافروں کا ایک ہی ٹرین میں ریزرویشن کوٹہ بڑھ جائے گااورریلوے کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی ا س سلسلے میں آزمائشی ٹرین چلانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ،خصوصی آزمائشی ٹرین کوساہوال سے خانپور کے درمیان چلایاجائے گا۔ جس کیلئے متعلقہ ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر سے ٹریک فٹنس کی رپورٹ طلب کی گئی ہے ، آئندہ چند روز میں چارہزارہارس پاور کے انجنوں کومسافرٹرین کے وزن کے ساتھ چلا کراسے مستقل مسافرٹرینوں کے استعمال میں لانے کافیصلہ کیاجائے گا۔ ٹرینیں