ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 3-2 سے جیت لی۔ مارٹن گپٹل کے 46 گیندوں پر 71 رنز کی بدولت بلیک کیپس نے مطلوبہ ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ڈیوین کونوے نے 36 رنز کئے ۔ قبل ازیں سکائی سٹیڈیم میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 142/8 سکور کرسکی۔ میتھیو ویڈ 44، کپتان ایرون فنچ 36رنز بناسکے ۔ سوڈھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ مارٹن گپٹل کو پلیئر آف دی میچ اور ایش سوڈھی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔