ریو ڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک)برازیلین فٹ بال فیڈریشن نے آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹار فٹ بالر نیمار کو انجری مسائل کے باوجود ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ، رواں سال مارچ میں نیمار کے پائوں کی سرجری ہوئی تھی اوررنیمار تین ماہ تک فٹ بال نہیں کھیل سکتے تھے جس کی وجہ سے ان کی میگا ایونٹ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار تھی۔ سکواڈ نیمار، تیاسن، گبرائل جیسز، روبرٹو فرمینو، ایلیسن، ایڈرسن، کاسیو، ڈانیلو، فاگنر، مارسیلو، فلپ لوئس، تھیاگو سلوا، مارکنہوس، میرانڈا، کاسمیرو، فرننڈنہو، پائولنہو، فریڈ، ریناٹو، فلپ کوٹنہو، ولین اور ڈوگلس پر مشتمل ہے ۔