بنوں (نمائندہ 92نیوز)عمران کے مقابل الیکشن لڑنے کی خواہش مند بنوں کے علاقہ ممباتی بارکزئی کی عمر رسیدہ خاتون حضرت بی بی حضرت بی بی نے کہاہے کہ اس سے قبل 5بار انتخابات میں حصہ لے چکی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ جنرل کونسلر کی نشست پر منتخب بھی ہوئی، اس بار اﷲ تعالیٰ کو منظور نہیں تھا۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے حضرت بی بی نے کہاکہ میں نے اس بار زیادہ کوشش کی لیکن بروقت پیسے کی فراہمی نہ ہونے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے محروم رہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے قومی اسمبلی کیلئے فیس3 ہزار روپے تھی جو اب30 ہزارروپے اورصوبائی اسمبلی کیلئے فیس 2ہزارسے 20 بیس ہزار کرنے سے اب غریب طبقہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ میری خواہش تھی کہ زندگی کے آ خری دنوں میں اسمبلی کے فلور پر عوام کیلئے کچھ کر سکوں مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا ۔واضح رہے کہ حضرت بی بی ایک روز قبل مکمل فیس کے ساتھ ریٹرننگ افسرکے پاس پہنچ گئی تھیں تاہم وقت ختم ہوگیا تھا۔