لاہور (نامہ نگار خصوصی) اعلیٰ عدلیہ کے سابق ججز پر مشتمل عبوری حکومت کے قیام پر ریفرنڈم کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا اور دعوی کیا گیا کہ ماضی میں بھی عدالتوں نے عبوری حکومت قائم کرنے کی اجازت دے چکی ہے ،تحریک انقلاب کے غازی علم الدین نے درخواست میں وفاقی حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دیگر کو فریق بنایا گیا اور موقف اختیار کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں موثر نظام حکومت قائم نہیں ہو سکا۔ ایک موثر نظام کے قیام کیلئے ایک عبوری حکومت کی ضرورت ہے ۔