رائے ونڈ (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ مسلم لیگ ن چھوڑنے کی وجہ بناہے ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے دیکر ہماری سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں اور یہ سیاست دان اپنی سیاست چمکانے کیلئے شہیدوں کے لہو پر کیچڑ اچھال رہے ہیں ۔