لاہور( این این آئی )سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن) کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سارے ضابطے صرف نواز شریف کو سزا دینے کیلئے ہیں،نواز شریف نا اہل ہیں باقی سب اہل ہیں۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انہوں نے کہا ایٹمی پاکستان کا خالق ، جدید پاکستان کا معمار نواز شریف نا اہل ہے باقی سب اہل ہیں۔ہم عدالتوں سے سیاستدانوں کی نا اہلی کی حمایت نہیں کرتے ۔ شیخ رشید سے مقابلہ سیاسی میدان میں ہوگا۔