لاہور (پ ر ) سردار عبدالرب نشترؒ کا شمار تحریک پاکستان کے صف اول کے رہنمائوں میں ہوتا ہے ۔ آپ سادہ اور کمیٹڈ انسان تھے ، آپ نے قیام پاکستان کیلئے بھرپور جدوجہد کی ۔ سردار عبدالرب نشترؒ قائداعظمؒ کے با اعتماد ساتھی تھے اور قائداعظمؒ مختلف امور پر آپ سے اکثر مشورہ کیا کرتے تھے ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر طارق جاوید نے ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان، لاہور میں تحریک پاکستان کے عظیم رہنماوقائداعظمؒ کے رفیق خاص سردار عبدالرب نشترؒکے 119ویں یوم ولادت کے موقع پرنئی نسل کو ان کی حیات وخدمات سے آگاہ کرنے کیلئے منعقدہ خصوصی لیکچر کے دوران کیا ۔