ریاض (اے پی پی) سال رواں 2018 ء کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران سعودی انجینئرنگ کونسل 4537 غیر ملکی انجینئرز کو ملازمت سے فارغ کرنے کے بعد 6300 سعودی انجینئرزکو روزگار دے دیا۔ سعودی محکمہ الاقتصادیہ کیجانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018ء کے شروع سے لے کر تاحال مملکت میں 2 لاکھ انجینئرز ریکارڈ پر آئے ہیں یہ 2942 انجینئرنگ کی کنسلٹینسیوں اور ان کی رجسٹرڈ شاخوں سے منسلک ہیں۔ غیر ملکی انجینئرز کی تعداد میں 3.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔انجینئرنگ کونسل کے ریکارڈ کے مطابق سعودی عرب کے نجی اداروں اور کمپنیوں میں اب بھی غیر ملکی انجینئرز کا تناسب 81.2 فیصد ہے ۔ سعودی عرب میں غیر ملکی انجینئرز کی کل تعداد 168266 ہے ۔ سعودی انجینئرنگ کونسل نے واضح کیا ہے کہ وہ نجی اداروں و کمپنیوں میں سعودی انجینئرز کی تقرری کے لئے مختلف اقدامات کرے گی اور اسی ضمن میں یہ قدم بھی اٹھایاگیا ہے ۔