سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈرائیور کو نیند آنے سے بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ تفصیل کے مطابق ڈسکہ تا سیالکوٹ روڈ نزد باب سیالکوٹ بھوسے سے بھری ٹرالی ٹریکٹر ڈرائیور کے نیند آجانے کیوجہ سے الٹ گئی۔ جس سے پورے روڈ پر بھوسابکھر گیا جبکہ اس ٹریک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے سروس روڈ کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ٹریکٹر ٹرالی مالکان اس بھوسے کو دوسرے ٹرالی ٹریکٹر میں ڈال رہے ہیں تا کہ روڈ پر ٹریفک کو جلد بحال کیا جا سکے ۔