سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نامعلوم ملزمان نے چھری کے وارکر کے نوجوان کو شدید زخمی کردیا ،نوجوا ن تشویشنا ک حالت میں سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق تھانہ بیگووالہ کے موضع کنگ بریار میں نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر نوجوان جمشید کو چھری کے وار کر کے شدید زخمی کردیا ،جسے تشویشنا ک حالت میں سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے ۔