سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈکیتی کے دوران تعاقب پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معمرشخص جاں بحق ہوگیا ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے موضع جیٹھی کے میں رات کی تاریکی میں 3 ڈاکوئوں نے تبریز کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یر غمال بنا لیااورگھر میں موجود نقدی 2 لاکھ 15 ہزار روپے اورلاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات سمیت قیمتی سامان چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے معمرشخص اﷲ دتہ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا جسے تشویشنا ک حالت میں سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ۔جہاں پر وہ زخمو ں کی تا ب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔