لاہور(سپیشل رپورٹر)سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے ہوئے فریقین کاآپس میں جھگڑاہو گیا جس میں پولیس کانسٹیبل لڑائی چھڑاتے دونوں فریقین کے تشدد سے بے ہوش ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کانسٹیبل کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا اور دونوں فریقین کو پکڑ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ سیشن کورٹ میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے اور اسکے حامیوں پر دھاوا بول دیا۔سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل محمد قاسم دونوں فریقین میں لڑائی چھڑانے کی کوشش میں زخمی ہو گیا اور اسکی حالت غیر ہو گئی۔پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا اور زخمی کانسٹیبل قاسم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیا گیا۔